سعودیہ سے تعلقات بڑھائیں گے، امریکہ محمد بن سلمان کی عزت کرے: پیوٹن
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا امریکا کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔ ماسکو میں سالانہ خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ برکس گروپ میں سعودی عرب کی شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے۔ تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکی حکام کا دورہ جارحیت تھی، امریکہ چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے۔ روس یورپ کا دشمن نہیں ہے، کبھی یورپ کے لیے بْری نیت نہیں رکھی، مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ یوکرائن نے کیا ہے، یورپ چاہے تو یوکرائن کا مسئلہ پرامن طور پر حل ہو سکتا ہے۔ چین کے ساتھ روس کے تعلقات غیر معمولی اور موثر ہیں دونوں ملکوں کی تجارت آگے بڑھ رہی ہے۔ چینی صدر شی چن پنگ بہت اچھے دوست ہیں، چین کو روس اپنا قریبی دوست سمجھتا ہے۔ جی 20 اجلاس میں جانے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، بھارت کو کھاد کی فراہمی میں سات گنا سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔ بین الاقوامی امور میں بھارت کا کردار آگے بڑھے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان احترام کے مستحق ہیں۔ محمد بن سلمان متوازن تیل منڈیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ تیل کی قیمت نہیں منڈیوں میں استحکام زیادہ اہم ہے۔
پیوٹن
پیوٹن