• news

پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے قانون سازی کی جائے گی: ایرانی قونصل جنرل


کراچی(آئی این پی)کراچی میں ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا ہے کہ پاک ایران تجارت کا حجم بڑھانے کیلئے ایرانی اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے دورے پر ہیں،انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم بڑھانے کیلئے ایرانی پارلیمنٹ میں قانون سازی بھی کی جائے گی۔
،نجی ٹی وی  کو انٹرویو میں حسن نوریان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ جس طرح پاکستان روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی کوشش رہا ہے اسی طرح ایران سے بھی خرید سکے۔
ایرانی قونصل جنرل

ای پیپر-دی نیشن