آئندہ ہفتوں میں کرونا اور فلو وائرس کی لہر انسانوں کو متاثر کر سکتی ہے، ای ایم اے
برسلز (اے پی پی)یورپی یونین کی ڈرگ ریگولیٹری میڈیسن ایجنسی (ای ایم اے ) نے خبر دار کیا ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کرونا وائرس کی ایک اور لہر متوقع ہے، اور یہ کہ موسم خزاں اور موسم سرما میں کرونا اور فلو وائرس ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق کرونا اور منکی پاکس کی تازہ صورتحال بارے پریس کانفرس ایجنسی کے ویکسین سٹریٹیجی امور کے ذمہ دار مارکو کوالیری کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اومیکرون کے نئے ویریئنٹ کے باعث وبا کی ایک اور لہر متوقع ہے جس سے کمزور نظام مدافعت رکھنے والے افراد کو خطرہ لا حق ہو سکتا ہے۔انہوں نے لوگوں سے کرونا ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد ، حاملہ خواتین اور مستقل جسمانی امراض میں مبتلا افراد بوسٹر ڈوز ضرور لگوائیں۔انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کے پھیلاو کی رفتار میں تیزی سے کمی کا مطلب یہ ہے کہ اب اس وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔
ای ایم اے