• news

لانگ مارچ پر پی ڈی ایم پریشان، بیانات درباری ترجمانوں سے دلوا رہی ہے: عمر سرفراز چیمہ 


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر ِداخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد آج اپوزیشن کی صفوں میں شدید بحرانی کیفیت جاری ہے۔ پی ڈی ایم حواس باختہ ہو کر اپنے درباری ترجمانوں سے بے سر و پا بیانات دلوا رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹر کے حکمران پہلے بڑھکیں مارتے رہے، پھر عوام کے خوف سے لانگ مارچ رکوانے کے لیے عدالت پہنچ گئے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں پر تشدد  ملوث افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سنٹرل جیل راولپنڈی میں قیدیوں پر تشدد، منشیات کی ترسیل اور کرپشن کے چارجز پر تحقیقات کے لیے چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزیرِ اعلیٰ معائنہ ٹیم، ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن، محکمہ انسانی حقوق اور پنجاب پولیس کے نمائندے شامل ہونگے۔ مذکورہ کمیٹی جامع تحقیقات کے بعد دو ہفتے میں اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گی۔
عمر سرفراز چیمہ

ای پیپر-دی نیشن