لانگ مارچ تاریخی ہوگا‘ لوگوں کا سمندر چوروں کو بہا لے جائے گا: فیاض چوہان
لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے لانگ مارچ کے حوالے سے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور پوری قوم لانگ مارچ کے انقلاب کیلئے نکلے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا جیسے میر جعفر اور میر صادق عوام کو ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ عوام پچھلے چھ ماہ سے فیصل واوڈا کی طرح کے آئٹم سونگز دیکھ اور سن رہی ہے۔ پاکستان کی سیاست میں لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تاریخی لانگ مارچ میں لوگوں کا سمندر ہوگا جو چوروں‘ لٹیروں کو بہا لے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ ہی عوام کو امپورٹڈ حکومت سے حقیقی آزادی دلائے گا۔ ہمارا لانگ مارچ پرامن اور آئین و قانون کے دائرے میں ہو گا۔ تیرہ رنگی حکومت جب تک نئے الیکشن کا اعلان نہیں کرتی‘ ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
فیاض چوہان