اے سی سی ا ے کا امتحانی نتائج کا اعلان ،2پاکستانی طلبا ء کے سب سے زیادہ نمبر
اسلام آباد(نا مہ نگار)ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکانٹنٹس(اے سی سی اے)نے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے جس میں دو پاکستانی طلبا نے سب سے زیادہ نمبرلے کر نقد انعامات کیلئے کوالیفائی کرنے کیساتھ ملک کانام بھی روشن کیا ہے۔دنیا کے 178مما لک میں مقیم2لاکھ 41ہزار اراکین جبکہ مستقبل کے 5لاکھ 42ہزار اراکین کیساتھ پروفیشنل اکانٹنٹس کے لیی اے سی سی اے،صف اول کی باڈی ہے۔ اے سی سی اے ایشیا پیسفک ریجن کے ترجمان راشد خان نے کہا ملک شاہ میر پرویز نے ایڈوانسڈ آڈٹ اینڈ ایشورنس (AAA)کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے جسے تمام پرچوں میں سب سے زیادہ چیلنجنگ سمجھا جاتاہے۔ان کا تعلق ایک عام گھرانے سے ہے اور اس کے والد راولپنڈی میں ٹرک چلاتے ہیں۔ آرمی پبلک سکول میں داخلہ لینے سے پہلے انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم اردو میڈیم کے مقامی سکول میں مکمل کی۔نعمان عباسی بائیس سالہ نعمان عباسی ان دو پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے فنانشل رپورٹنگ کے امتحان میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کر کے عالمی انعام جیتا ہے۔ نعمان عباسی کے والدڈاکٹر اور بھائی انجینئر ہونے کی وجہ سے نعمان کو پری میڈیکل کے لیے دبا تھا لیکن انہوں نے اکانٹنسی کا انتخاب کیا۔
ای سی سی ا ے