• news

3لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری: اسحاق ڈار سے چینی ،امریکی سفیر کی ملاقات ، تعلقات بڑھانے پر اتفاق


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی‘ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ٹی سی پی کے ذریعے تین لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ یوریا کی کم سے کم بولی 520 ڈالر فی ٹن موصول ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق حکومتی بنیادوں پر آٹھ لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ صوبوں کو پاسکو کے ذریعے درآمدی گندم فراہمی کی بھی منظوری دی گئی۔ ایک لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن گندم کی درآمد کے چھٹے ٹینڈر کی منظوری دیدی گئی۔ چھٹے ٹینڈر کیلئے کم سے کم بولی 3731 ڈالر فی میٹرک ٹن موصول ہوئی۔ وزارت داخلہ کیلئے 33 کروڑ 39 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔ ای سی سی نے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کی منظوری دیدی۔ منظوری کے بعد لکڑی کی درآمد کی اجازت 31 مارچ 2023 ءتک ہو گی۔ دریں اثناءچےن کے سفےر نونگ رونگ نے وفاقی وزےر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی ،اس موقع پر دونوں برادر ملکوں کے درمےان تعلقات مےں اضافہ کے امور پر بات چےت کی گئی ۔وزےر خزانہ نے ملاقات مےں پاکستان مےں سےلاب کے دوران چےن کی طرف سے امداد پر چےنی حکومت کو خراج تحسےن پےش کےا ،اس موقع پر سی پےک پر تیز رفتار پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔ اتفاق کےا گےا کہ کہ سی پےک ایک اہم منصوبہ ہے اور اس کی بروقت تکمیل منافع بخش منافع حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارسے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے بھی یہاں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکا باہمی دلچپسی کے امورپربات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاکستان اورامریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کوفروغ دینے پراتفاق کیاگیا۔
ای سی سی

ای پیپر-دی نیشن