ممنوعہ فنڈنگ کیس‘ سیف اﷲ نیازی‘ عامر کیانی سمیت 6 افراد کے وارنٹ گرفتاری
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ایف آئی اے کے کارپوریٹ بنکنگ سرکل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں سینیٹر سیف اللہ خان نیازی اور ایم این اے عامر محمود کیانی سمیت چھ افراد کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔ ایف آئی اے نے عمران خان بنک کے سینئر افسر سمیت تحریک انصاف کی فنانشل ٹیم کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں عمران خان ضمانت پر ہیں، مقدمے میں الباراج گروپ کے عارف نقوی کے علاوہ حامد زمان، منظور احمد، طارق شامل ہیں۔