• news

ڈالر 2.10،سونا 1400روپے تولہ مہنگا،سٹاک مارکیٹ تنزلی کا شکار


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی کرنسی مارکیٹ  میں گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔ ڈالر کے انٹر بنک ریٹ 98 پیسے کے اضافے سے 222.47 روپے کی سطح پر بند ہوئے۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 2.10 روپے کے اضافے سے 227.50 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل ظفر پراچہ کے مطابق غیریقینی سیاسی و معاشی حالات کی وجہ سے انٹر بنک کے ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی سپلائی بری طرح متاثر ہے۔ ملکی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے بڑھ گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 52 ہزار 400 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 658 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونا 12 ڈالر کم ہو کر 1663 ڈالر فی اونس ہے۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج کے کاروباری دن میں 100 انڈیکس 462 پوائنٹس کم ہو کر 41140 پر بند ہوا۔ حصص بازار میں آج 17 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئر بازار کے کاروبار کی مالیت 4.65 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے کم ہو کر 6673 ارب روپے ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن