این اے 45 کرم میں الیکشن کل، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران آج طلب
اسلام آباد+کرم ایجنسی (خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) این اے 45 کرم میں ضابطہ اخلاق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر الیکشن کمشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان‘ خیبر پی کے وزیر برائے آباد کاری کو 29 اکتوبر کو طلب کر لیا۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر معاملہ امیدوار کی نااہلی تک بھی جا سکتا ہے۔ الیکشن کمشن نے وضاحت پیش کرنے کیلئے حاضر نہ ہونے پر عمران خان کو دوسرا نوٹس جاری کیا۔ یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی الیکشن (کل) 30 اکتوبر کو ہو گا۔