سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق کی گاڑی کو حادثہ‘ محفوظ رہے
لاہور (نیٹ نیوز) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ فاروق حیدر خان کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ راجہ فاروق حیدر کی گاڑی مری ایکسپریس وے پر مسیاڑی کے قریب پھسل کر نالے میں گری۔ گاڑی میں سوار سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور دیگر افراد محفوظ رہے۔