• news

مونس الٰہی نے کیپٹل ویلیو ٹیکس کا اطلاق لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا


لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے کیپٹل ویلیو ٹیکس کا اطلاق لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، جسٹس شاہد جمیل خان نے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے متعلقہ بنچ کے روبرو مقرر کرنے کی سفارش کر دی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نئے مالی سال میں بیرون ملک اور غیر منقولہ جائیداد کیپٹیل ویلیو ٹیکس لگایا، وفاقی حکومت کو غیر منقولہ جائیداد پر کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں، غیر منقولہ جائیداد پر صوبائی حکومت ٹیکس عائد کر سکتی ہے۔ درخواست گزار باقاعدگی سے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کراتا ہے، وفاقی حکومت کے ای پورٹل پر درخواست گزار کی سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن وصول نہیں کی جا رہی ہیں، وفاقی حکام کیپیٹل ویلیو ٹیکس کی ادائیگی کے بغیر انکم ٹیکس وصول نہ کرنا غیر آئینی ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کا کیپیٹل ویلیو ٹیکس لگانے کا اقدام کالعدم قرار دے، عدالت وفاقی حکومت کو کیپیٹل ویلیو ٹیکس کے بغیر انکم ٹیکس ریٹرن وصول کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن