تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم لغاری کا پارٹی چھوڑنے کے اعلان پر یوٹرن
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری اپنے فیصلے سے منحرف ہو گئے ہیں اور انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کے لئے رواں دواں ہے، خرم لغاری نے نئے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ میرا قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کے لئے رواں دواں ہے اور مونس الٰہی کی قیادت میں لانگ مارچ میں شرکت کے لئے جارہا ہوں۔ عمران خان اور پرویز الٰہی کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ یاد رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے گزشتہ صبح تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کے4 دیگرایم پی ایز بھی پارٹی چھوڑ رہے ہیں، مگر شام کو انہوںنے پارٹی چھوڑنے فیصلہ بدل لیا ہے۔