• news

 جوڈیشل کمشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب  اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور ہوگا


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین جوڈیشل کمیشن,چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس یکم نومبر کو طلب کر لیا ہے اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کیلئے جسٹس عامر فاروق کے نام پر غور کیا جائے گا۔ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تقرری کی سفارش کے بعد چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا عہدہ خالی ہوگیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن