لانگ مارچ …جھلکیاں
لاہور(رپورٹنگ ٹیم)٭ صبح سویرے ہی صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے کارکن ٹولیوں کی صورت میں لبرٹی چوک پہنچنا شروع ہو گئے۔ کارکنوں نے پارٹی پرچموں کے کپڑے پہنے، بیجز لگائے اور ٹوپیاں رکھی تھیں۔ بڑی تعداد نے عمران خان کی تصویر والے بیجز بھی لگا رکھے تھے۔ پرحموں کی ٹوپاں، بیجز کے سٹالوں پر بھرپور رش رہا۔ لانگ مارچ میں معذور افراد سمیت وکلاء و دیگر افراد کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پی ٹی آئی کے کارکن گاڑیوں اور ٹرکوں پر بڑے سپیکروں پر لگے پارٹی ترانوں پر جھومتے رہے٭ کارکن انتہائی پرجوش نظر آئے اور خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے ٭ عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد بھی گھروں سے نکلی جبکہ فیملیوں کی بھی بڑی تعداد موجود رہی٭ کارکن آپس میں گروپ فوٹو، ویڈیوز اور سلفیاں بناتے رہے ٭ لانگ مارچ میں صوبائی دارالحکومت کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے قریبی اضلاع کے رہنما ارکان اسمبلی اپنے قابلوں کے ہمراہ موجود رہے ٭ آغاز کے ساتھ سوشل میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد لبرٹی چوک پہنچ گئی جو کارکنوں اور رہنماؤں کے انٹرویو کرتے نظر آئے ٭ لبرٹی چوک میں مقتول صحافی ارشد شریف کی بڑی فلیکس لگائی گئی، جہاں کارکن سلفیاں بناتے رہے ٭ مارچ سے کینال روڈ اور لبرٹی کے مضافاتی علاقہ میں ٹریفک مکمل جام ہو گئی ٭ گلبرگ، اچھرہ، مضافاتی علاقوں اور لانگ مارچ کے روٹ پر تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہے ٭ شرکاء کی کوئی چیکنگ نہیں کی گئی نہ واک تھروگیٹ لگائے اور نہ میٹیل ڈٹیکٹر سے تلاشی لی گئی ٭ عمران خان کی آمد سے قبل لبرٹی چوک میں سکیورٹی کے سخت انتظامات پلازوں کی چھتوں پر جدید اسلحہ سے لیس اہلکار تعینات کئے گئے ٭ لبرٹی چوک میں کارکن خوشی سے بھنگڑے ڈالتے رہے، عمران خان کی آمد پر آتشبازی کی گئی ٭ فیصل جاوید نے شرکاء سے حلف لیا٭ پونے چار بجے مارچ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوا٭ فیروز پور روڈ، اچھرہ، مزنگ اور لانگ مارچ کے روٹ پر استقبالیہ کیمپ لگائے۔٭ پی ٹی آئی قیادت کا اچھرہ اور قرطبہ چوک پر آتش بازی اور پھولوں کی پتیوں سے استقبال٭ عمران خان کے کنٹینر کے آگے گاڑی میں لائٹس لگا کر روشنی کا اہتمام٭ کارکنوں کے کنٹینر کے ساتھ پیدل چلنے کے باعث مارچ کی رفتار سست٭لوگ کنٹینر پر موجودعمران خان کی موبائل پر ویڈیوز اور تصاویر بناتے رہے ۔