• news

 بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ کمزور نہیں ہوا : اسلم بلوچ


شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران شیخوپورہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی انجمن تاجران الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کی اجلاس میں تاجر تنظیموں کے صدور جنرل سیکرٹریز چھوٹے بڑے تجاری مراکز کے نمائندہ افراد نے شرکت کی اجلاس میں عمران خان کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دی گئی اور تمام تاجر تنظیموں کو ہدایات جار ی کی گئی کہ وہ لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کیلئے اور امپورٹڈ حکومت سے حقیقی آزادی حاصل کرنے کیلئے لانگ مارچ میں شرکت کریں مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غضبانہ قبضے کیخلاف شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ ودیگر مقررین نے کہا کہ بھارت نے کشمیر میں مظالم بڑھا دئیے بھارتی مظالم کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ کمزور نہیں ہوابھارت سازشوں اور جبرو تشدد کے زور پر پہلے کشمیریوں کو کبھی ہمنوا نہ بنا سکا اور نہ آئندہ بناسکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن