بریگیڈئیر(ر) اعجاز شاہ کی قیادت میں تحریک انصاف کا قافلہ لاہور گیا
ننکانہ صاحب(نامہ نگار)عمران خاں کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کی قیادت میں ننکانہ سے سینکڑوں کارکنان کا قافلہ خصوصی کاروں اور بسوں کے ذریعے لاہور روانہ ہوا، قافلہ میں سابق ایم پی اے رانا جمیل حسن گڈ خاں، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ چوہدری نعیم احمد، سابق ضلعی ناظم پیر ممتاز علی شاہ، سابق تحصیل ناظم ننکانہ شہزاد خالد خاں سمیت تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز، مختلف یونین کونسلوں کے چیئرمین ، کونسلرز اور کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی علاوہ ازیں انصاف لائرز فورم ضلع ننکانہ صاحب کے آرگنائزر رانا جاوید ایڈووکیٹ کی قیادت میں ڈسٹرکٹ بار ننکانہ کے وکلاء کا قافلہ عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے ننکانہ سے روانہ ہوا اس موقعہ پرسابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ننکانہ چوہدری نعیم احمد، شہزاد خالد خاں، سینئر ایڈووکیٹ رانا جاوید اقبال ودیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ ہزاروں وکلاء حقیقی آزادی کیلئے لیڈر عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔