کشمیر اور پاکستان ایک دو سرے کے بغیر نا مکمل ہیں: سردار ریاض ڈوگر
جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرپر بھارتی قبضہ کو سات دھائیوں سے زائد عرصہ گزر چکا ہے مگر یو این او کی مسئلہ کشمیرپر منظور شدہ قراردادوںپر عملدرآمدنہیں ہوسکا، پاکستان کی حکومت اور عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی ،کشمیریوں کے قتل عام اورانسانی بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوںپرخاموش نہیں بیٹھیں گے پوری قوم بھارت کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی،کشمیر اور پاکستان ایک دو سرے کے بغیر نا مکمل ہیں۔