• news

 عوامی عدالت سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا :چوہدری مشتاق 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ باشعور عوام نے کپتا ن کیخلاف متعصبانہ فیصلہ پوری طاقت سے مسترد کردیا عمران خان کی طرف سے مسلسل اعتراضات کے باوجود ان کیخلاف توشہ خانہ کے تحائف کو بنیاد بنا کر سماعت کرناماورائے قانون تھا عوامی عدالت سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتا لہٰذاء عوام کے نزدیک عمران خان کیخلاف متنازعہ فیصلہ انتقامی سوچ کاغماز ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک نے کہا کہ ہماری ریاست انتقامی سیاست کی متحمل نہیں ہو سکتی عمران خان پاکستان کے واحد مقبول لیڈر ہیں ، مسند اقتدار پربراجمان نیب زدگان اپنے مدمقابل کپتان کو کسی صورت دیوار کے ساتھ نہیں لگاسکتے متنازعہ فیصلے کے بعدعوام کاغم وغصہ کسی سیلاب کی مانند امپورٹڈ حکومت کواپنے ساتھ بہا لے جائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن