• news

قرآن وحدیث کی ترویج واشاعت مشن ،کسی قربانی سے دریغ نہیںکرینگے:میاں جمیل


لاہور(خصوصی نامہ نگار )تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع ابی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاو ¿ن میں گزشتہ روز کہاکہ قرآن وحدیث کی ترویج واشاعت مشن زندگی ہے کسی قربانی سے دریغ کریں گے نہ رکاوٹوں سے گھبرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ نوجوان نسل میں عقیدہ توحید اورعقیدہ ختم نبوت کے بارے میں شعوربیدارکرنے کی اشدضرورت ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی کی روک تھام کیلئے اس نازک دور میں علماءکرام پربھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اصلاح معاشرہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ احکامات الٰہی سے دوری کے باعث ہرطرف بگاڑ اور افراتفری ہے جس کا مقابلہ رب کریم کی کتاب لاریب اوررسول کریم کے فرمان کوفروغ دے کرہی کیا جاسکتا ہے تاکہ گمراہی کے سیلاب کو روکا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن