شعیب جدون کی زیر صدارت اجلاس ڈینگی مریضوں کی سہولیات کا جائزہ
لاہور (نیوز رپورٹر) سپیشل سیکرٹری محکمہ سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیش شعیب جدون کی زیر صدارت اپنے دفتر میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن زاہدہ اظہر متعلقہ ڈپٹی سیکرٹریز ایم ایس می¶ ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد ایم ایس گنگارام ہسپتال ڈاکٹر اطہر اور ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے ایم ایس ہولی فیملی ڈی ایچ کیو راولپنڈی و دیگر سرکاری ہسپتالوں کے ایم ایس نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں ڈینگی کی صورتحال اور سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا تمام سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایم ایس حضرات نے سپیشل سیکرٹری کو بریفنگ دی۔