ملکی ترقی، پائیدار استحکام کےلئے آئین کی بالادستی قائم کی جائے:ساجد علی نقوی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ عسکری حکام کے آئینی کردار کے حوالے سے اعلان کردہ پالیسی خوش آئندجس کی نچلی سطح تک منتقلی بھی انتہائی ضروری ہے۔ معاشرے میں جاری ماحول کے خاتمے کے ساتھ عوام کی شہری آزادیوں کے حوالے سے آئین و قانون کے مطابق رویہ اختیار کیا جائے۔ ملک کی ترقی، پائیدار استحکام کےلئے ضروری ہے کہ آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی صحیح معنوں میں قائم کی جائے اور یہ نہ کہا جائے کہ فیصلے کہیں اور ہ وتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ انتہائی خوش آئند امر ہے کہ اپنی پریس کانفرنس کے ذریعے ایک واضح اور دوٹوک موقف کےساتھ پالیسی کا اعلان کر دیا کہ ”ادارے نے متفقہ طور پر فیصلہ کرلیا ہے کہ اپنے آپ کو آئینی کردا ر تک محدود رکھے گا۔ ایسا ادارہ جس کا کردار آئینی ہو اور ایسا کردار نہ ہو جسے متنازع بنایا جاسکے “ جسے سراہتے ہیں۔ ہم ایک عرصہ سے متوجہ کرتے آرہے ہیں ۔
کہ ملک کی ترقی کا راز صرف اور صرف آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے اورملک بھی اسی صورت میں صحیح معنوں میں آگے بڑھ سکتا ہے۔