فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی :پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کا طبی تحقیق پر لیکچر
لاہور(سپیشل رپورٹر)فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ سے آئے ہوئے ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کا طبی تحقیق پر لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستانی نژاد ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے بین الاقوامی شہرت کے حامل ریسرچ سکالر ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کا استقبال کیا۔ڈاکٹر شمساءہمایوں ،ڈاکٹر منیزہ قیوم ، ڈاکٹر منزہ اقبال، ڈاکٹر زہرہ خانم، ڈاکٹر محمد ندیم ، تمام فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر بلقیس شبیرنے ہنٹیرین پروفیسر ڈاکٹر عمر سادات کے بارے کہا کہ آپ رائل کالج آف سرجنزانگلینڈ کی 200 سال پرانی تاریخ میں پہلے سرجن ہیں جنہیں 2019 میں ویسکولر سرجری، بائیو انجینئرنگ، ایم آر آئی (میگنیٹک ریزوننس امیجنگ) فزکس اور ویسکولر میڈیسن پر تحقیقی کام کے اعتراف میں ”ہنٹیرین پروفیسر ایوارڈ“ سے نوازا گیا ہے۔