• news

محفل میلاد ، اسلام حقوقِ نسواں کا سب سے بڑھ کر علمبردار ہے:ا±مِ عبد اللہ سرور جلالی 


لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم شعبہ خواتین کے زیر اہتمام یونس شادی ہال جی ٹی روڈ نزد قائد اعظم انٹر چینج میں خواتین کی مرکزی محفل میلاد کا مکمل پردے اور شرعی طریقے کار سے انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں دخترانِ اسلام نے شرکت کی۔ تحریک لبیک یارسول اللہ و تحریک صراط مستقیم شعبہ خواتین کی مبلغات نے علم و حکمت سے لبریز خطابات کیے۔ صدارتی خطبہ دیتے ہوئے سرپرست ا±مِ عبد اللہ سرور جلالی نے کہا اسلام حقوقِ نسواں کا سب سے بڑھ کر علمبردار ہے۔ اسلام نے عہدِ جاہلیت کی مظلوم عورت کو تحفظ فراہم کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن