امریکہ اور روس ماضی میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل رہے‘ اربوں ڈالر ہتھیاروں کی تیاری اور اتنی ہی رقم ان کے خاتمے کیلئے خرچ کر رہے ہیں
واشنگٹن (اے پی پی)امریکا نے کہا ہے کہ اس کا جوہری ہتھیاروں میں اضافے کا کوئی منصوبہ نہیں اور نہ ہی وہ روس اور چین کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کررہا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکی انڈر سیکرٹری فار آرمز کنڑول اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی افیئرز بونی جینکز نےکارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ امریکا اور روس ماضی میں ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل رہے ہیں،اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہم اربوں ڈالر ہتھیاروں کی تیاری اور اتنے ہی ان کے خاتمے کے لیے خرچ کرہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں امریکا کو اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط کرنا اور بین الاقوامی سطح پر حالات سے نمٹنے کے لیے باخبر اور تیار رہنا چاہیےاس حوالے سے بہت زیادہ سوچ و بچار کی ضرورت ہے،تاہم اس کے لیے ماضی کی طرح ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہونے کا کوئی جواز نہیں۔
امریکہ