• news

راولپنڈی، ڈاکو دِن دیہاڑے  بنک کی کیش وین لوٹ کر فرار


 راولپنڈی(آئی این پی )راولپنڈی میں ڈاکوں نے مریڑ چوک کے قریب ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں بینک کو کیش سپلائی کرنے والی وین لوٹ لی اور وین عملے سے نقدی بھرے 2 بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

ڈاکوں نے واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر 2 سکیورٹی گارڈز کو زخمی بھی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایک گارڈ گولی اور دوسرا لوہے کا راڈ سر میں لگنے سے زخمی ہوا، جنہیں طبی امداد کے لے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔کیش وین بینک آف پنجاب میں نقدی سپلائی کرنے کے لیے آئی تھی۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز کیش وین سے نقدی بھرے بیگ نکال کر بینک میں دینے جا رہے تھے کہ ڈاکوں نے دھاوا بول دیا۔ واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہونے والے ڈاکوں کی تعداد 6 بتائی جارہی ہے۔ واقعے کے بعد ایس ایس پی آپریشنز مریڑ چوک پر واقع بنک آف پنجاب پہنچ گئے، جہاں ڈی ایس پی سول لائنز نے انہیں ڈکیتی کی واردات سے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔
کیش وین ڈکیتی

ای پیپر-دی نیشن