احتساب عدالت کے جج اعظم خان کاعرصہ تعیناتی مکمل‘چارج چھوڑ دیا
اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت اہم شخصیات کیخلاف میگا کرپشن کیسزکی سماعت کرنیوالے احتساب عدالت نمبر دو کے جج اعظم خان نے تین سالہ عرصہ تعیناتی مکمل ہونے پراحتساب عدالت کے جج کا چارج چھوڑ دیا،ان تین سالوں کے دوران احتساب عدالت نمبر دو میں 40 سے زائد ریفرنسز دائر ہوئےاورتین سالوں میں 26 ریفرنسز پر فیصلہ سنایا گیا جبکہ سابق صدر آصف زرداری کیخلاف منی لانڈرنگ، پارک لین سمیت دیگر ریفرنسز پر ٹرائل مکمل نہ ہو سکا،سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر بھی جج اعظم خان نے ٹرائل چلایا۔
، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی، سابق سیکرٹری داخلہ شاہد خان ، ورکر ز ویلفیر فنڈ سمیت دیگر ریفرنسز نیب کو واپس کیے اور عوام سے فراڈ کیسز میں ملزمان کو سزائیں دی،جج محمد اعظم خان کو اکتوبر 2019میں احتساب عدالت کا جج نامزد کیا گیا تھااور انہوں نے گذشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں خصوصی عدالتوں کے ججز سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیں۔
چارج