سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں: چینی وزیر خا رجہ
بیجنگ (این این آئی)سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے چین اور سعودی عرب کی اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کی سیاسی اور خارجہ امور کی ذیلی کمیٹی کے چوتھے اجلاس کی صدارت کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین سعودی عرب تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کی سفارت کاری کی مجموعی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ کے خطے میں سعودی عرب کو ترجیحی پوزیشن دیتا ہے۔ چین سعودی عرب کی جانب سے ایک چین کے اصول کی پاسداری کو سراہتا ہے۔
چینی وزیرخارجہ