• news

جوبائیڈن اور رشی سوناک میں ٹیلی فونک رابطہ، دونوں رہنما¶ں نے دو طرفہ خصوصی تعلقات کی توثیق کی، روسی جارحیت پر اسے جوابدہ بنانے کیلئے مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا 


نیویارک (نوائے وقت رپورٹ) امریکی صدر جوزف بائیڈن ، برطانوی نئے وزیراعظم رِشی سوناک نے ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین کی حمایت جاری رکھنے اور چین کا مقابلہ مل کر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر اور نو متنخب برطانوی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔وائٹ ہاو¿س کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے امریکا اور برطانیہ کے درمیان موجود خصوصی تعلقات کی بھی توثیق کی اور بتایا کہ عالمی سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔بیان کے مطابق دونوں رہنماو¿ں نے یوکرین کی حمایت کرنے اور روس کو اس کی جارحیت کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔بائیڈن اور رشی سوناک نے چین کی طرف سے درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر بھی اتفاق کیا، جسے اب واشنگٹن عالمی سطح پر اپنے بڑے جغرافیائی سیاسی اور اقتصادی حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔10 ڈاو¿ننگ سٹریٹ نے اس سے قبل ٹیلیفونک رابطے سے متعلق بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں رہنماو¿ں نے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا خاص طور پر ہند-بحرالکاہل جیسے خطوں اور اس کے ساتھ شمالی آئرلینڈ کے متنازع مسئلے پر بھی بات کی۔
جوبائیڈن ‘ رشی سوناک

ای پیپر-دی نیشن