• news

بھارت : 7 ماہ سے بے ہوش  خاتون نے بچی کو جنم دے دیا 


نئی دہلی (نیٹ نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش میں 7 ماہ سے بے ہوش حاملہ خاتون نے بچی کو جنم دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ حاملہ خاتون چند ماہ قبل روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو گزشتہ 7 ماہ سے ہسپتال میں بے ہوش ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو سکوٹر پر حادثہ پیش آیا اور ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے خاتون کے سر پر چوٹیں آئیں۔
، ڈاکٹرز کے مطابق حادثے میں خوش قسمتی سے خاتون کے حمل کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور انہوں نے ایک صحت مند بچی کو جنم دیا ہے۔
بیہوش،؛پیدائش

مزید 88 افراد میں ڈینگی کی تشخیص
 اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 88 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے جانبحق افراد کی تعداد 9 ہے ،ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 640ہوگئی ۔ ڈی ایچ او کے مطابق دیہی علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 51 کیسز سامنے آئے ،دیہی علاقوں میں ڈینگی کے کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 688 ہوگئی۔


ڈی ایچ او کے مطابق شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں ڈینگی کے 37کیسز سامنے آئے ، شہری علاقوں میں ڈینگی کیسز کی کل تعداد 1 ہزار 952 ہوگئی۔ڈی ایچ او کے مطابق پمز ہسپتال میں گزشتہ روز ڈینگی کے 33افراد میں ڈینگی وائرس کیسز رپورٹ ہوئے ۔ڈی ایچ او کے مطابق شہر کی نجی لیبارٹریز میں آنے والے 30افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔
ڈینگی

ای پیپر-دی نیشن