دہشتگرد حملے کا خطرہ، امریکہ کا اپنے سفارتی عملے کو نائیجریا چھوڑنے کا حکم
ابوجا (آئی ا ین پی ) دہشت گرد حملے کا خطرہ، امریکہ نے اپنے سفارتی عملے اور انکی فیملیز کو نائیجریا سے نکلنے کا حکم دیدیا۔ابوجا میں امریکی ایمبیسی نے ایپنے بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ شہر میں نقل و حرکت سے اجتناب کریں۔
تاہم بیان میں خطرے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ بدھ کو امریکہ نے جنوبی افریقا کیلئے بھی اسی نوعیت کی وارننگ جاری کی تھی اور اپنے شہریوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ اس ہفتے جنوبی افریقی شہر سینڈٹون میں رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔ جنوبی افریقی صدر سرل رمافوسا نے امریکی تھریٹ الرٹ پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا بدقسمتی کی بات ہے کہ امریکہ نے اس اعلان سے پہلے ہماری حکومت سے بات نہیں کی۔
نائیجیریا حملہ