• news

سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں سلیبس میں ترمیم سے متعلق درخواست نا قابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی


کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں سلیبس میں ترمیم سے متعلق درخواست نا قابل سماعت قرار دے کرمسترد کردی ۔وقار ذکا کی سندھ میں سلیبس میں ترمیم سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ عدالت نے وقار زکا کی درخواست مسترد کردی۔ وکیل سندھ ٹیکس بورڈ نے موقف دیا کہ سندھ حکومت حالات کی جدت کو مدنظر رکھتے ہوئے سلیبس میں تبدیلی لاتی رہتی ہے۔

 سندھ میں متعدد بار سلیبس کو تبدیل کیا گیا ہے۔ عدالت نے اسی نوعیت کی درخواست پہلے بھی نمٹا چکی ہے۔ وقار زکا کی درخواست ناقابل سماعت ہے، مسترد کی جائے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسپیس ٹیکنالوجی کو نصاب کا لازمی حصہ بنایا جائے۔
سندھ ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن