اسرائیل نے لبنان کیساتھ بحری سرحد بند کرنے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے
مقبوضہ بیت المقدس (نوائے وقت رپورٹ) لبنان کے صدر میشل عون اور اسرائیلی وزیراعظم یائر لیپڈ نے امریکا کی ثالثی میں لبنان کے ساتھ بحری سرحد کی حد بندی کے معاہدے پر دستخط کردیئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے لبنان کو ا±مید ہے کہ اسے گیس کی تلاش کا پروانہ مل جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے اس ’تاریخی‘ معاہدے کو سراہا۔مغربی ممالک کی جانب سے توانائی کی پیداوار کھولنے اور گیس کی تلاش میں روس پر انحصار کو کم کرنے کے بعد یہ معاہدہ طے پایا گیا۔
اسرائیل لبنان