پاکستان کی زمبابوے سے شکست پر حیران ہوں : ڈیرن سیمی
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان اور زمبابوے کے میچ کے نتائج پر ردعمل دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے لکھا کہ صبح اٹھنے کے بعد بھی میں حیران ہوں کہ جس طرح زمبابوے نے رنز کا دفاع کیا۔ڈیرن سیمی نے لکھا کہ پاکستان کے خلاف رنز کا دفاع زمبابوے ٹیم کے مضبوط ارادوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ زمبابوے کی ٹیم میں سٹارز نہیں لیکن گزشتہ رات وہ سٹار ٹیم کی طرح کھیلی۔زمبابوے جیت کی مستحق تھی۔