ارشد شریف قتل، انکوائری کمشن عمران ، فواد چوہدری کو طلب کرے، جاوید لطیف
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے انتقال کا ہمیں بہت دکھ ہے، انکوائری کمیشن ان کی ٹارگٹ کلنگ کی تحقیقات کیلئے چوہدری فواد حسین اور عمران خان کو بھی بلائے، انقلابی جن کے خلاف صبح لوگوں کو اکساتا ہے اور رات کو انہی کے پائوں پکڑ کر نوکری کی درخواست کرتا ہے، عمران خان اپنے اقتدار کے لئے پاکستان کی معیشت ، اقدار ،معاشرہ ، روایات اور مذہب سے کھیل رہا ہے حتی کہ یہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف کھیلنے سے سے باز نہیں آ رہا ہے، کیا انقلابی ایسے ہوتے ہیں جو معیشت کو تباہ کریں، آئین کی پامالی ، اداروں میں بغاوت اور ان کی تضحیک کر یں اور ریاست کو کمزور کریں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ارشد شریف کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرتے ہیں کہ اللہ تعالی انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔ پاکستان بنتے وقت بھی بے شمار لوگوں نے قربانیاں دیں اور انہی شہیدوں اور غازیوں کی وجہ سے آج پاکستان قائم و دائم ہے۔
جاوید لطیف