پی ٹی آئی لانگ مارچ، ٹریفک پولیس کے 9 ڈی ایس پی، 828 وارڈن تعینات
لاہور (نامہ نگار) پی ٹی آئی کے مارچ کے موقع پر ٹریفک کے خصوصی انتظامات کے حوالے سے ڈویژنل افسروں کی نگرانی میں 9 ڈی ایس پیز، 828 ٹریفک وارڈنز، 22 فوک لفٹرز اور 3 بریک ڈاؤن تعینات کئے گئے تھے۔ مارچ کے روٹ لبرٹی چوک، فیروزپور روڈ، اچھرہ، مزنگ، لٹن روڈ، سیکرٹریٹ ، داتا صاحب سے آزادی چوک تک اضافی نفری تعینات کی گئی۔ آزادی مارچ نکلنے پر فوارہ چوک مین بلیوارڈ، مین مارکیٹ جانب لبرٹی، حسین چوک جانب لبرٹی، برکت مارکیٹ جانب لبرٹی چوک، فردوس مارکیٹ جانب سینٹر پوائنٹ بھی ڈائیورشن لگائی گئیں تھیں۔
ٹریفک