شمالی کوریا کے مزید 2 شارٹ رینج میزائل تجربات کامیاب ہیں: حکام
پیانگ یانگ (آئی این پی ) شمالی کوریا نے مزید دو شارٹ رینج بیلسٹک میزئل تجربات کیے ہیں۔ جنوبی کوریا کے سرکاری میڈیا اور حکام کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مشرقی سمندر میں جمعہ کو مزید دو شارٹ رینج میزائل تجربات کیے ہیں۔ میزائل تجربات بین الکوریائی سرحد سے صرف 60 کلومیٹر کے فاصلے پر کیے گئے، شارٹ رینج میزائل 230 کلومیٹر تک مار کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ جنوبی کوریا کے جوانٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ قریبی تعاون کی مدد سے ملکی دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ شمالی کوریا کے تازہ ترین میزائل تجربات جنوبی کوریا کی سالانہ 12 روزہ فوجی مشقوں کے آخری روز کیے گئے ہیں جس میں اس سال امریکی فوجی بھی شریک ہوئے ہیں۔ جبکہ آئندہ ہفتے امریکا اور جنوبی کوریا مشترکہ فضائی مشقیں کرنے کی بھی تیاری کررہے ہیں۔
شمالی کوریا تجربات