سنیئر صحافی چودھری غلام حسین کے جسمانیفیصل ٹائون: بیوی کے مرڈر کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والا وکیل قتل
لاہور (نامہ نگار)فیصل ٹاؤن میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 45سالہ وکیل کو قتل کر دیا۔ مقتول میاں فیصل شہزاد ایڈووکیٹ اپنی بیوی کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ہونے پر چند روز قبل ہی جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا۔ میاں فیصل شہزاد، فیصل ٹاؤن تھانے کے قریب اپنے پراپرٹی کے دفتر کے باہر بیٹھا تھا کہ موٹر سائیکل سوار 2مسلح حملہ آور آئے اور میاں فیصل پر فائرنگ کر دی۔ جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔
وکیل قتل