• news

ڈاکوؤں، چورورں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا، لاکھوں کا نقصان 


لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے  زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس سی کے علاقے میں بلال سے  10لاکھ 20ہزار، نواب ٹاؤن میں شیر محمد سے ایک لاکھ اور موبائل فون، جنوبی چھاؤنی میں عباس سے موٹر سائیکل،  نشتر کالونی میں وسیم سے 60 ہزار اور موبائل فون، سندر میں رضوان سے 45 ہزار، رائیونڈ سٹی میں عدیل سے40 ہزار اور موبائل فون، گوالمنڈی فرزند سے 38 ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ میں حامد سے 37 ہزار اور موبائل فون، شفیق آباد میں نور سے 30 ہزار  اور موبائل فون، شفیق آباد میں شمیم سے28 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں حاجرہ سے ہزاروں روپے اور موبائل فون، نواب ٹاون میں ذوالفقار سے 12 ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ  میں اصغر سے 4 ہزار  اور موبائل فون، ملت پارک میں ثقلین سے ڈیڑھ ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے کاہنہ میں محسن کے گھر کے تالے توڑ کر 10لاکھ 60ہزار داتادربار میں فدا حسین کے گھر سے 10لاکھ  زیورات اور دیگر سامان  ہئیر، ڈیفنس، اچھرہ اورلاری اڈہ کے علاقوں سے4 کاریں،  رکشہ جبکہ کاہنہ، مانگا منڈی، سندر، جوہر ٹاؤن، گرین ٹاؤن، نواں کوٹ، سمن آباد، مسلم ٹاؤن اور شاہدرہ  سے9موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے

تی

ای پیپر-دی نیشن