• news

قصور‘ سیدوالا‘ اوکاڑہ میں زیادتی کے 5 واقعات‘ 12 سالہ یتیم بھی نشانہ


قصور + سید والا + اوکاڑہ (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگاران) قصور‘ اوکاڑہ‘ سیدوالا میں جنسی زیادتی  کے 5 واقعات پیش آئے۔ سید والا میں 12 سالہ یتیم بچے کو دو اوباشوں نے کھیت میں لیجاکر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نواحی گاؤں چک نمبر71 /18 کے بارہ سالہ بچے علی رضا کو ریاست علی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ گاؤں سے باہر کھیت میں لے جا کر چھری دکھا کر بدفعلی کی۔ گرفتار ملزم ریاست نے بتایا کہ اس نے زیادتی نہیں کی۔ سیاسی رنجش کی بناء پر پھنسایا جا رہا ہے۔ اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 4 ون آر اے کے رہائشی غلام نبی کی 10 سالہ بیٹی (ن) گھر میں اکیلی تھی کہ اوباش افتخار نے گن پوائنٹ پر اُسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ نواحی قصبہ بصیرپور کے رہائشی ارشاد کی 10 سالہ بیٹی (ر) کو اوباش حبیب ورغلا کر احاطہ مویشیاں میں لے گیا۔ جہاں اُسے گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ قصور کے نواح الہ آباد کے گورے شاہ کی رہائشی شادی شدہ عورت سرداراں بی بی نے پولیس تھانہ میں اطلاع دی ہے کہ میں اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی اور میرا شوہر اور بچے صحن میں سوئے ہوئے تھے، ایک نامعلوم آیا اور مجھے برہنہ کر کے میرے ساتھ جنسی زیادتی کی، میں اپنے شوہر کے دھوکے میں تھی مجھے شک گزرا تو میرے پوچھنے پر وہ فرار ہوگیا۔ نیلم نے پولیس تھانہ سٹی پتوکی میں اطلاع دی ہے کہ نامعلوم نے میرے ساتھ میرے گھر میں زیادتی کی ہے۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ نیلم  نے اپنے آشنا کو گھر میں بلا رکھا تھا گھر میں موجود 6 سالہ بچی نے دیکھا تو اس نے شور مچا دیا جس پر آشنا فرار ہوگیا۔
زیاد

ای پیپر-دی نیشن