ایلون مسک نے 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا‘ بھارتی سی ای او فارغ
نیویارک (این این آئی) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سابق سی ای او اگروال اور سی ایف او سیگال فارغ کر دیا گیا۔ ایلون مسک نے44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ صارفین اور ایڈورٹائزمنٹ کے لیے چیزیں تبدیل کی جا رہی ہیں۔ ٹوئٹر ایسا آزاد نہیں ہوگا جہاں نتائج کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ اشتہارات صارفین کی ضروریات کے مطابق ہوں گے۔ ایلون مسک نے ٹوئٹر ڈیل کے بعد مختصر پیغام میں لکھا پرندہ آزاد ہوگیا۔ ان کا لکھا گیا جملہ اس لیے بھی اہمیت اختیار کرگیا کیونکہ ٹوئٹر کے لوگو پر نیلے رنگ کا پرندہ ہے۔
ایلون مسک/ ٹوئٹر