وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کی زیرو پوائنٹ تک توسیع کر دی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔، جہاں حکومت کی جانب سے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔حکومت کی جانب سے زیڈ زون میں شامل کئے گئے علاقوں میں زیرو پوائنٹ تک کا علاقہ، فیصل ایونیو، مارگلہ روڈ، بری امام اور ففتھ ایونیو شامل ہے، ان تمام علاقوں کو بھی ریڈ زون کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ریڈ زون کا حصہ قرار دئیے گئے تمام علاقوں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، اور توسیع شدہ علاقے میں بھِی ریلی ،جلسے یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔