پی ٹی آئی رہنما سے متعلق آڈیو لیک سامنے آنے پر حکومت کا سپریم کورٹ جانے پر غور
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی کے ایک راہنما کی آڈیو لیک سامنے آنے کے بعد حکومت لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کے آپشن پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس سلسلے میں لیگل ماہرین کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے اور اس آڈیوکے سامنے آنے کے بعد خدشات کو عدالت عظمی کے سامنے رکھا جائے گا۔ اعلی سطح سے اجازت کے بعد اس کو دائر کر دیا جائے گا۔