• news

پیپلزپارٹی آزاد عدلیہ کی حامی‘ معاشرے سے تشدد کے اسباب ختم کرنا ہونگے؛ بلاول

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پروفیشل گروپ کے عابد شاہد زبیری ایڈووکیٹ کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔ اپنے  تہینتی پیغام میں، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ بار کا فاتح پینل وکلاء کے مسائل کے حل سمیت اہم عدالتی معاملات میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کرے گا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد عدلیہ کی حامی ہے۔دوسری طرف پی پی چیئرمین نے کراچی میں ہجوم کے ہاتھوں دو شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ بلاول بھٹو نے بے گناہ شہریوں کے خون میں ہاتھ رنگنے والوں کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے عدم برداشت، تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے کے اسباب ختم کرنا ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن