آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری
لاہور(سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے میچز کی اضافی ٹکٹس جاری کردیں،پاکستان نیدرلینڈز اور بھارت جنوبی افریقا افریقہ کے میچ ڈے کی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں، 6نومبر کو ایم سی جی میں بھارت زمبابوے میچ کے سٹینڈنگ روم کی ٹکٹس فروخت کیلئے جاری کردی گئی ہیں جبکہ 3نومبر کو سڈنی میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے میچ کی بھی اضافی ٹکٹس جاری کی گئی ہیں،منتظمین کا کہنا تھا کہ اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ میچ دیکھ سکیں، ٹکٹ کی مالیت 20 آسٹریلوی ڈالر ہے اور ٹکٹس پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر فروخت ہوں گی۔ فائنل کی بھی ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں جو 13 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائےگا۔