پاکستان ‘بھارت میچ دیکھتے ہوئے پریشان ہو گیا تھا : ایرون فنچ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے انکشاف کیا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان بھارت میچ دیکھتے ہوئے بہت نروس ہوگئے تھے۔ہ اس وقت میں اپنے کوچ کیساتھ ہوٹل کے روم میں تھا اور نتیجے کی پرواہ کیے بغیر جو کچھ میچ میں ہورہا تھا وہ سب دیکھ کر بہت نروس ہوگیا تھا۔ پاکستان بھارت میچ انتہائی دلچسپ ہوتا ہے، اس لیے بہت نروس تھا کہ یہ کتنا بڑا مقابلہ ہے اور میں اس دن کا انتظار نہیں کرسکتا کہ میں ریٹائر ہوکر پاکستان اور بھارت کا براہ راست مقابلہ دیکھنے کہیں جاؤں۔