مظاہروں میں امریکہ ملوث اب احتجاج کرنے والے سڑکوں پر نہ آئیں: ایرانی کمانڈر
تہران(نیٹ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اب سڑکوں پر نہ آئیں، مظاہروں کا مذموم منصوبہ امریکا نے بنایا ہے۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ حسین سلامی نے مظاہرین کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مظاہروں کا آخری دن ہے، اب مظاہرین سڑکوں پر نہ آئیں۔ حسین سلامی کا کہنا ہے کہ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل نے ایران کو غیر مستحکم کرنے کے لئے بدامنی کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایرانی عوام اس کا حصہ نہ بنیں، سکیورٹی فورسز ایرانی عوام کے دفاع کے لیے ہیں۔خیال رہے کہ ایران میں ستمبر میں 22 سالہ مہسا امینی کی زیر حراست موت کے بعد سے مظاہرے جاری ہیں، مہسا امینی 16 ستمبرکو پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کے دورے سے انتقال کرگئی تھیں۔