• news

صحافی غلام حسین کی ضمانت  منظور‘ جیل سے رہا


لاہور (خبر نگار) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اختر نے سینئر صحافی چودھری غلام حسین کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے دو لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بے بنیاد الزامات اور جھوٹ پر مبنی کیس بنایا گیا ہے، جس رجسٹری کی بنیاد پر کیس بنایا گیا وہ زیر بار نہیں ہے۔ بطور گارنٹر چودھری غلام حسین نے سات کروڑ روپے ادا کردئیے ہیں۔ غلط ایڈریس پر اشتہاری قرار دیا گیا‘ اگر اطلاع ہوتی تو عدالت میں پیش ہوتے۔ ایف آئی اے نے سماعت پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی جو عدالت نے مسترد کردی۔ بعدازاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد سنئیر صحافی چودھری غلام حسین کو شام گئے لاہور کیمپ جیل سے رہا کر دیاگیا۔

ای پیپر-دی نیشن