• news

منڈی فیض آباد میں کمسن بچہ اغواء  کے بعد قتل‘ ملزم فرار


منڈی فیض آباد (نامہ نگار) نواحی گاؤں احمد والا میںایک شخص نے چار سالہ بچے کو اغواہ کرنے کے بعد اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا اور اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عامر علی نے اپنے ہی گاؤں کے ایک چار سالہ بچے محمد علی کو اغوا کیا اور اس کے بعد اس کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا اور اس کی لاش کو کھیتوں میں پھینک دیا  اور فرار ہو گیا۔ مقامی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن