• news

سعودی فضائیہ کا دستہ مشترکہ مشقوں کے لیے امارات پہنچ گیا


ابوظبی(اے پی پی)سعودی فضائیہ کا خصوصی دستہ وار فیئر اینڈ میزائل ڈیفنس مشقوں میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔العریبیہ نیوزکے مطابق سعودی فضائیہ کا خصوصی دستہ وار فیئر اینڈ میزائل ڈیفنس مشقوں میں شرکت کے لیے ابوظبی پہنچا تو  وہاں  موجود سعودی عرب کے فوجی اتاشی کے معاون بریگیڈیئر عبداللہ بن محمد الحصان نے دستے کا خیر مقدم کیا۔امارات کے الطفرہ ایئر بیس پر ہونے والی مشترکہ مشقوں میں سعودی عرب کے علاوہ امارات، امریکہ، برطانیہ، یونان، سلطنت عمان، فرانس،جرمنی، انڈیا اور آسٹریلیا کے فوجی دستے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا  کہ سعودی فضائیہ کیدستے کے کمانڈر محمد بن سعید الاحمری نے کہا ہے کہ تمام ممالک کے فوجی دستے امارات کے الطفرہ ایئر بیس پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن